ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عیدالاضحی کے موقع پر منگلورو کے ایک مکان پر پولیس کا چھاپہ؛ 70 کلو بیف اور اوزار ضبط

عیدالاضحی کے موقع پر منگلورو کے ایک مکان پر پولیس کا چھاپہ؛ 70 کلو بیف اور اوزار ضبط

Sun, 03 Sep 2017 11:37:05    S.O. News Service

منگلورو3ستمبر (ایس او نیوز) پورے ملک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، جس میں مسلمان  حضرت ابراہیم ؑ کی سنت کو تازہ کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں، مگر ملک میں حالیہ کچھ ماہ سے جانوروں کے ذبح کو لے کر ڈر اور خوف کا ایسا ماحول تیار کیا گیا ہے کہ لوگ عید کے موقع پر بھی جانوروں کی قربانی کرنے کے لئے  ڈرنے لگے ہیں کیونکہ ایسا سننے میں آرہا ہے کہ  پولس بھی مسلمانوں کو  ایسا کرنے سے روکنے میں لگی ہوئی ہے۔ اسی طرح  کی  ایک خبر  مینگلور کے بجپے سے موصول ہوئی ہے جہاں   مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے  بجپے پولیس نے جوکٹّے کے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور قریب 70 کلو گوشت برآمد کرتے ہوئے اُسے ضبط کرلیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق بجپے پولیس اسٹیشن کے انسپکٹرٹی ڈی ناگراج اور ان کے عملے کے ذریعے یہ کارروائی جوکٹے میں واقع رفیق نامی ایک شخص کے گھر پر کی گئی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ اُس نے بیف اورگائے کے پائے کے علاوہ چاقو، ایک تلوار، تارپولین اور دیگر اوزاربھی ضبط کیے  ہیں۔ساتھ ساتھ اس تعلق سے بجپے پولیس تھانہ میں  کیس درج کرتے ہوئے  مزید چھان کی جارہی ہے۔


Share: